پنجاب(ایچ آراین ڈبلیو)صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز کے متعدد سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹر وے کے مطابق، ایم ون موٹر وے کا سیکشن مین ٹول پلازہ پشاور سے رشکئی تک اور ایم 3 موٹر وے کا سیکشن فیض پور سے سمندری تک دھند کی شدت کے سبب بند کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح، سینٹرل ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ موٹر وے ایم 4 بڑی گاڑیوں کے لیے پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور ہزارہ ایکسپریس وے کا سیکشن برہان سے کوٹ نجیب اللہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
سفری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور زیادہ محتاط رہیں اور دھند کے خاتمے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔


