ایف بی آر نے کسٹمز افسران کو غیر مجاز سوشل میڈیا استعمال سے خبردار کر دیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر استعمال نہ کریں، ورنہ سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز نے مشاہدہ کیا کہ متعدد افسران نے اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر سرگرمی دکھائی، جس سے سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

بورڈ نے اس طرز عمل کو غیر اخلاقی رویہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز، 1964 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں