رمضان سے قبل بجلی صارفین کے لیے مہنگائی کی خبر

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اہم اور بُری خبر سامنے آئی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دی ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو اگلے ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 48 پیسے اضافہ متوقع ہے۔

سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں بتایا کہ دسمبر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ توانائی کے استعمال میں احتیاط کریں تاکہ اضافی بلوں سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں