مسقط، عمان(ایچ آراین ڈبلیو)عمان میں فرانسیسی سیاحوں کو لے جانے والی کشتی بیچ سمندر میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں تین سیاح ہلاک ہو گئے۔
واقعے کے مطابق، کشتی میں 23 فرانسیسی سیاح سیر و تفریح کے لیے سوار تھے جب کشتی اچانک الٹ گئی اور پچیس افراد کھلے سمندر میں گر گئے۔ تین سیاح موقع پر ہی ڈوب کر ہلاک ہو گئے، جبکہ باقی سیاحوں کو ریسکیو عملے نے محفوظ نکال لیا۔
عمان حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کشتی کے الٹنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے سمندری ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔


