یورپ اپنی بقا کی جنگ خود لڑے گا، امریکا اب واحد ترجیح نہیں: یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ

برسلز(ایچ آراین ڈبلیو) یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا لاس نے کہا ہے کہ یورپ اب امریکا کی واحد ترجیح نہیں رہا، اس لیے اب یورپی ممالک کو اپنی بقا اور دفاع کی جنگ خود لڑنی ہوگی۔

کا جا لاس نے برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی عارضی نہیں بلکہ مستقل نوعیت کی ہے، اور تاریخ نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ طاقت زندہ نہیں رہتی جو اپنی سلامتی دوسروں پر چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کو اپنی طاقت برقرار رکھنے کے لیے مزید یورپی بننا ہوگا اور طاقت کے ذریعے دنیا پر کنٹرول کے خطرات حقیقی ہیں۔

کاجا لاس نے مزید کہا کہ امریکا اتحادی رہے گا، لیکن یورپ کو اپنی دفاعی حکمت عملی خود تشکیل دینا ہوگی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پر نیٹو سے مفاہمت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ نیٹو سے مفاہمت ہوگئی ہے، اب یورپی ممالک پر مزید ٹیرف عائد نہیں کیے جائیں گے۔ امریکی صدر کے مطابق یہ حل امریکا اور تمام نیٹو ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں