لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)بسنت کے قریب آتے ہی لاہور میں ایک خاص تصویر والی پتنگ کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا، تاہم اس پتنگ کے فضا میں بلند ہونے سے عوامی صحت کو لاحق ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ تصویر والی پتنگ کو دیکھ کر بعض افراد میں خوف، ذہنی دباؤ، ہارٹ اٹیک اور بلڈ پریشر میں اچانک اضافے جیسے خدشات سامنے آ سکتے ہیں، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امنِ عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے اس مخصوص تصویر والی پتنگ کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور بسنت کے دوران صرف اجازت یافتہ پتنگیں استعمال کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔


