سندھ ہائی کورٹ نے شاہ فیصل کالونی پارک سے تجاوزات کےخاتمہ کا حکم دےدیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں‌ شاہ فیصل کالونی میں پارک کی زمین پر قبضےسےمتعلق جماعت اسلامی کی درخواست پرسماعت

عدالت نےتجاوزات کےخاتمہ کا حکم دےدیا

22مئی تک تجاوزات کےخلاف کارروائی مکمل کرکےرپورٹ پیش کی جائے۔عدالت

شاہ فیصل کالونی کے قائد اعظم پارک پر نامعلوم افراد کی جانب سے قبضے کی کوشش کی جارہی ہے، وکیل درخواست گزار

کے ایم سی نے مذکورہ پارک کا کنٹرول ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کو منتقل کیا تھا، عثمان فاروق ایڈووکیٹ

مبینہ طورپر پارک کے گرد دیوار بنا کر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی تھی، وکیل درخواست گزار

ڈی جی پارکس، کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام کو شکایت کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا، عثمان فاروق ایڈووکیٹ

سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈننس کے تحت رفاہی پلاٹ کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، وکیل درخواست گزار

رفاہی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے بھی متعدد فیصلے موجود ہیں، وکیل درخواست گزار

قائد اعظم پارک میں تجاوزات اور تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا جائے، استدعا

کے ایم سی، کمشنر کراچی، پولیس و دیگر کو تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا جائے، استدعا

فریقین کو پارک کی اراضی کسی مقصد کے استعمال سے روکنے کا حکم دیا جائے، استدعا

درخواست چیئرمین یوسی 2 الفلاح شاہ فیصل ٹاؤن سیف الدین نے دائر کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں