42

کراچی؛ شاہراہ نورجہان کی حدود میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی اور 2 سالم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سینٹرل شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلہ،
پولیس مقابلہ بمقام اندرون گلی نزد سخی حسن قبرستان حدود شاہراہِ نور جہاں میں ہوا
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 ملزمان بلاضرب گرفتار
2 مزید ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
زخمی حالت میں گرفتار ملزم شاہجہاں ولد محمد ویانی جبکہ بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت محمد کامران ولد محمد ذوالفقار اور عبدالصبور خان ولد طاہر شاہ خان کے نام سے ہوئی

جبکہ فراری ملزمان کی شناخت شاہ رخ ولد افتخار عرف ڈئیر اور احسن عرف عامر ولد ندیم کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 9mmپسٹل لوڈ میگزین 1 عدد 30 بور پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی
زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں