48

ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری

تھانہ کلفٹن کے ایس ایچ او عرفان میو کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران منشیات فروش محمد فرقان ولد محمد جاوید کو گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے 16 گرام آئس (نشہ آور مواد) برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کلفٹن میں مقدمہ نمبر 232/2025، بجرم سیکشن 9(2)1، درج کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں