لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں مسجد سے خاتون کی نعش برآمد ہونے والے معاملے کا ڈراپ سین۔
قتل کی اطلاع دینے والا مقتولا کا داماد ہی قاتل نکلا۔
ڈوکری شہر کی رہائش پذیر 45 سالہ نجمہ کی نعش برآمد ہونے پر بروقت ایس ایس پی لاڑکانہ
جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP کا نوٹس۔
متعلقہ ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ سب انسپیکٹر لیاقت علی کھجڑ کو شفاف تفتیش و تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے۔
پولیس کی جانب سے کی گئی تفتیش و تحقیقات کے دوران اطلاع دینے والے مقتولا کے داماد ملزم شوکت سومرو نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کے مقتولا نے دوسری شادی کا ارادہ کیا تھا،جس کے سبب اس کا گلا دبا کر ڈکیتی اور قتل کا ڈرامہ رچایہ۔
پولیس نے ملزم کو قانون کی گرفت میں لے کر مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔


