49

3 مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں میں 2 ڈکیتوں سمیت موٹر سائیکل چوری کرکے چلانے والا پولیس اہلکار گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی: عیدگاہ پولیس کی 3 مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں میں 2 ڈکیتوں سمیت موٹر سائیکل چوری کرکے چلانے والا پولیس اہلکار گرفتار.
ملزمان کی شناخت محمد مدثر عرف کاکا(پولیس اہلکار), سلمان اسحاق اور زین کے ناموں سے ہوئی ہے.

کراچی: ملزمان کو آپریشن اور انویسٹیگیشن ونگ نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا.

کراچی: ملزم زین نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رمضان کے آخری عشرے میں کولڈرنک ڈپو میں ڈکیتی کرتے ہوئے 2 موبائل فون اور 1 لاکھ روپے نقدی کی ڈکیتی کی اور فرار ہوگئے تھے.

کراچی: ملزم سلمان اسحاق خاتون کا موبائل چوری کرکے فرار ہوگیا تھا.

کراچی: ملزم مدثر عرف کاکا نے موٹر سائیکل نمبری KPF-0092 چوری کی تھی جس کا مقدمہ الزام نمبر 199/2024 بجرم دفعہ 381A درج ہے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار ہوا.

کراچی: ملزمان سے 2 موبائل فون اور 1 موٹر سائیکل برآمد ہوا.

کراچی: ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

کراچی: ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری.

اپنا تبصرہ بھیجیں