عدالت عالیہ بلوچستان میں اسمنگلی روڈ پر فلائی اوور تعمیر کرنے سے متعلق دائر آئینی درخواست

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) عدالت عالیہ بلوچستان میں اسمنگلی روڈ پر فلائی اوور تعمیر کرنے سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت۔

کوئٹہ. جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی ڈویژنل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

کوئٹہ۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے اسمنگلی روڈ فلائی اوور کی تعمیر اور اس کے لیے زمین کے حصول پر 4200 ملین روپے خرچ ہونے کے امکان ظاہر ہونے کی وجہ سے پروجیکٹ ڈائریکٹر وزیراعلی بلوچستان منصوبہ برائے تعمیر کوئٹہ کو اس کی تعمیر سے روک دیا۔

کوئٹہ۔ عدالت عالیہ بلوچستان کا مذکورہ روڈ پر کم لاگت منصوبہ لانے کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو انڈر پاس تعمیر کرنے کی ہدایت۔

کوئٹہ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر وزیر اعلی بلوچستان منصوبہ برائے تعمیر کوئٹہ نے اسمنگلی روڈ پر مشرق سے مغرب تک انڈر پاس کی تعمیر کی تجویز پر کام کرنے اور تازہ سروے منعقد کرنے کے لیے وقت مانگا۔

کوئٹہ۔ عدالت عالیہ بلوچستان کا پروجیکٹ ڈائریکٹر کو دونوں صورتوں (یعنی فلائی اوور اور انڈر پاس) میں زمینوں کی لاگت اور حصول کے لیے ایک تقابلی جدول مرتب کرنے کی ہدایت۔

کوئٹہ۔ دو رکنی بینچ کے معزز ججز نے پروجیکٹ ڈائریکٹر وزیر اعلی بلوچستان منصوبہ برائے تعمیر کوئٹہ کو انڈر پاس منصوبے کی فزیبلٹی کے لیے درخواست کردہ مدت کے لیے وقت دیا۔

کوئٹہ۔ اگلے احکامات تک فلائی اوور کی تعمیر سے متعلق مزید کوئی کام نہیں کیا جائے۔ عدالت عالیہ بلوچستان کا حکم

اپنا تبصرہ بھیجیں