حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) حیدرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی، بینک ڈکیتی سمیت دیگر کئی وارداتوں میں ملوث 2 مختلف گینگ کے 4 ارکان گرفتار، لوٹی گئی رقم 36 لاکھ روپے برآمد
گزشتہ چند ماہ کے دوران حیدرآباد قاسم آباد اور دیگر مقامات سے بینک ڈکیتی سمیت دیگر کئی وارداتیں ہوئی جس کے بعد ان تمام وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور رقوم کی ریکوری کے حوالے سے SSP حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے DSP سی آئی اے افتخار احمد برڑو، DSP قاسم آباد بشیر احمد، SHO قاسم آباد صغیر حسین سانگی، SHO اے سیکشن نیک محمد کھوسو، SHO سائیٹ وحید احمد شیخ اور انچارج نسیم نگر سکندر غلام مصطفیٰ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی
حیدرآباد پولیس نے ہونی والی تمام وارداتوں کی انویسٹیگیشن کا آغاز کیا اور مختلف زاویوں سے وارداتوں کے شواہد اکٹھے کیا، CCTV فوٹیجز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان تمام وارداتوں میں ملوث 2 مختلف گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا
اس حوالے سے پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں DSP سی آئی اے افتخار احمد برڑو اور DSP قاسم آباد بشیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران بینک ڈکیتی سمیت دیگر ڈکیتی و لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف حیدرآباد پولیس نے انتہائی کامیابی کیساتھ 2 مختلف ڈکیت گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا
پہلا گینگ کے ارکان اللہ داد ولد کریم داد زرداری، ورد علی ولد نواز علی ملاح جبکہ دوسرے گینگ کے ملزمان میں علی اکبر ولد نبی بخش ناریجو اور عبد الحکیم ولد محمد ملوک ناریجو شامل ہیں
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں لوٹی گئی رقم 3600000 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد ہوا
گرفتار ملزمان نے مورخہ 2025-02-16 کو اناج منڈی کے ملازمین محمد انیس رضا اور حیدر علی غوری سے کل رقم 820000 روپے نسیم نگر گوٹھ ڈیتھا بائی پاس کے قریب سے گن پوائنٹ پر لوٹے تھے
8 اپریل کو قاسم آباد کی حدود میں قائم نجی بینک سے کیش رقم نکلوانے والے شخص مسلم مرزا ولد ایاز بیگ سے ڈکیتی کی واردات زیر حراست ملزمان ملوث تھے جنہوں نے گن پوائنٹ پر شہری سے 4000000 لاکھ کیش رقم لوٹی تھی
گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری


