54

حمزہ قتل کیس کے دو ملزمان صابر حسین اور ثقلین شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ نے حمزہ قتل کیس کے دو ملزمان صابر حسین اور ثقلین شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔اسلام آباد کے سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت نے کیس کی سماعت کی۔یاد رہے کہ سابق ایس پی عارف شاہ چار روز قبل پہلے ہی جوڈیشل کیے جا چکے ہیں۔پولیس نے ملزم صابر حسین شاہ سے 9 دن کے جسمانی ریمانڈ میں وقوعہ میں استعمال ہونے والا کیری ڈبہ،گینتی بیلچہ برآمد کر لیا ہے جبکہ ثقلین شاہ سے بالٹی،مگا،وائپر،ڈنڈا،پارچات مقتول اشیاء مقتول سروس کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ،شناختی کارڈ،تصویر کے کٹے ہوئے ٹکڑے برآمد کیے ہیں لہذا استدعا ہے کہ تین دن کا جسمانی ریمانڈ مزید دیا جائے عدالت نے ریمانڈ کی ستدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں