کراچی (ایچ آراینڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ سمیت دیگر ملزمان کو ملک واپس لانے کا معاملہ
آئندہ سماعت تک پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان عدالت پیش نا ہوئے تو وفاقی حکومت وضاحت پیش کرے
وزارت خارجہ و داخلہ ملزمان کی وطن واپسی کیلیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔عدالت
سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے ملزم حماد صدیقی کو پاکستان واپس لانے کیلیے 22ماہ پہلے اس عدالت نے ہدایت کی تھی ۔
13اگست سے پہلے ملزمان کو پاکستان واپس لایا جائے تاکہ انصاف کے کٹہرے میں پیش کیا جاسکے ، جسٹس کے کے آغا
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں آگ لگائے جانے کے نتیجے میں 260 افراد جانبحق ہوگئے تھے
ملزم سید تقی ہادی 2008میں انشورنس کمپنی کے دفتر میں اپنے ساتھی افسر کے قتل کا الزام ہے
2022میں ڈیفنس کے علاقے میں پولیس اہلکار کے قتل کے ملزم خرم نثار پر سویڈن میں مقدمہ قائم ہوگیا ہے
ملزم کے متعلق تمام قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزارت خارجہ
اگر سوئیڈن میں مقدمے کی سماعت جاری ہے تو وطن واپسی کے اقدامات کی ضرورت باقی نہیں رہتی ۔عدالت


