کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) دریائےسندھ پر نئی نہروں کی تعمیر ، کراچی کی ضلعی عدالتوں میں چھ روز سے ہڑتال جاری،
وکلا نے عدالتوں کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دیئے،سائلین رل گئے
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن،کراچی بار اور ملیر بار نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھی ہڑتال کا اعلان کردیا
سٹی کورٹ ، ملیر کورٹ اور دیگر عدالتوں میں عدالتی امور معطل
جب تک وفاق دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لے گی ہڑتال جاری رہے گا،وکلا
دس روز سے ببر لو بائی پاس پر کراچی بار سمیت سندھ بھر کے وکلاء کی جانب سے دھرنا جاری ہے
دھرنے کے باعث سندھ،پنجاب آنے جانے والی مرکزی شاہراہیں بند ہیں


