52

لاڑکانہ؛ لسٹٹ‌ ڈرگ ڈیلر گرفتار، چرس، بندوق اور کارتوس برآمد

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق DSP حیدری احمد بخش راھوجو صاحب کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دڑی انسپیکٹر گلزار احمد برڑو کی بیت المال کالونی والے علاقے میں کامیاب کارروائی۔

دو جرائم پیشہ ملزمان گرفتار، چرس،بندوق اور کارتوس برآمد۔

گرفتار ملزمان میں لسٹیڈ ڈرگ ڈیلر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم شامل ہے۔

مذکورہ کاروائی کے دوران لسٹیڈ ڈرگ ڈیلر امین عرف لاھوتی ابڑو کو ایک کلو سے زائد (1100) گرام چرس سمیت اور ملزم دیدار عرف راجہ ابڑو کو بغیر لائسنس بندوق اور کارتوسوں سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

دونوں ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں