کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے سیکٹر ساڑھے 11 اورنگی ٹاؤن میں کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا، ساتھی ملزم فرار۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 05 چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان نے مورخہ 21 اپریل 2025 کو راہگیر شہری عتیق الرحمن کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنایا تھا۔ طارق الٰہی مستوئی
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 93/25 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان نے مورخہ 22 اپریل 2025 کو بھی راہگیر شہری فہد حیدر کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنایا تھا۔ طارق الٰہی مستوئی
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 96/25 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل بلا نمبری کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جسکی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان میں امن ولد علی فرمان اور حیدر علی ولد اعظم شامل ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ


