کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) خطرناک ملزمان اے وی ایل سی سے پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار۔
متعدد کاریں اور موٹر سائیکلیں چھیننے میں ملوث گینگ بے نقاب۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے ایک کامیاب انکاؤنٹر کے نتیجے میں دو انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزم انصار علی برطرف پولیس اہلکار نکلا۔
برطرف پولیس اہلکار ملزم انصار علی پہلے بھی گلشن معمار میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث پایا گیا ہے۔
گرفتار زخمی ملزم طلحہ عرف صدام متعدد وارداتوں کے بعد پہلی بار پکڑا گیا۔
ملزمان کا تعلق ایک بڑے جرائم پیشہ گینگ سے ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان کا بے شمار کاریں و موٹر سائیکلیں چھیننے کا انکشاف۔
چھینی گئی گاڑیاں اندرون سندھ و بلوچستان میں فروخت کی گئیں۔
برآمد شدہ سوزوکی آلٹو نمبر AVU-323 تھانہ تیموریہ سے سرقہ ہے
ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ اور پولیس مقابلہ کے مقدمات تھانہ مو من آباد میں درج کئے جا رہے ہیں۔
گینگ کے مزید ارکان کی گرفتاری اور مزید چھینی گئی گاڑیوں کی برآمد گی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں


