لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون.
مختلف علاقوں سے (07) جرائم پیشہ ملزمان گرفتار.
گرفتار ملزمان میں اشتہاری، روپوش اور منشیات فروش شامل ہیں.
کاروائیوں کے دوران چوری شدہ و چھینی گئی دو عدد موٹرسائیکلیں اور منشیات برآمد.
تفصیلات کے مطابق :
🚔 گڑھی خدا بخش بھٹو پولیس نے وارھ پل پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث و روپوش دو ملزمان جاوید گوپانگ اور خالد گوپانگ کو گرفتار کر لیا ہے.
تعلقہ پولیس نے بروھی چوک والے علاقے میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم اکبر عرف پپو چانڈیو کو گرفتار کر لیا ہے.
ایئرپورٹ پولیس نے رادھن روڈ والے علاقے سے اشتہاری ملزم اسلم عرف مراد بروھی کو گرفتار کر لیا ہے.
سیہڑ پولیس نے سونو واھ والے علاقے سے
اشتہاری ملزم عمران کاندھڑو کو گرفتار کرلیا ہے.
علی گوہرآباد پولیس نے لسٹیڈ ڈرگ ڈیلر شاہنواز جتوئی کو ایک کلو سے زائد (1100) گرام چرس سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے.
سچل پولیس نے ڈکیتی کیس میں ملوث ملزم مشاہد شاھانی کو گرفتار کر لیا ہے.
بقاپور پولیس نے مولوی غلام سرور دیناری کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے انکے حوالے کردی ہے.
دڑی پولیس نے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر کے اصل اونر غلام محمد کے حوالے کردی ہے.
گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں.


