73

سٹی کورٹ میں آج کینال معاملہ پر کراچی بار کی سٹی کورٹ میں ہڑتال جاری رہی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سٹی کورٹ میں آج کینال معاملہ پر کراچی بار کی سٹی کورٹ میں ہڑتال جاری رہی، وکلا نے عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کر دیا

احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، وکلا کا کہنا تھا سکھر میں جاری احتجاج سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کردئیے، گیٹ نمبر 6 سے صرف وکلا کو اندر جانے کی اجازت

قیدیوں کو بھی عدالت نہیں لایا جا سکا، سائلین اور عدالتی عملہ بھی سٹی کورٹ میں داخل نا ہوسکا. عدالت کے باہر سائلین کا رش لگا رہا

وکلا برادری کا کہنا تھا مطالبات تسلیم نا ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں