کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں صحافی فرحان ملک کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت
عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی گئی
درخواست گزار کے خلاف مقدمے کا عبوری چالان متعلقہ عدالت میں پیش کردیا گیا ہے، ڈی اے جی
متعلقہ عدالت نے اس پر کارروائی بھی شروع کردی ہے، خلیق احمد ڈی اے جی
درخواست گزار کو اب متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہیے ، وکیل وفاقی حکومت
درخواست گزار کے وکیل نے درخواست کی پیروی پر زور نہیں دیا ،عدالت نے درخواست نمٹا دی
فرحان ملک کے خلاف مقدمات بے بنیاد اور بدنیتی کی بنیاد پر درج کیے جارہے ہیں۔ عبدالمعیز ایڈووکیٹ
جب درخواست دائر کی گئی تو ایسا لگتا تھا کہ ایف آئی اے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے ۔ وکیل
لیکن مقدمات کے تسلسل سے اندازہ ہوا کہ اس میں تفتیشی افسر ذاتی طور پر بھی ملوث ہیں ، عبدالمعیز ایڈووکیٹ
صحافی فرحان ملک کے خلاف ریاست دشمنی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا
پہلے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہوتے ہی غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا مقدمہ درج کردیا گیا، وکیل


