کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انور و دیگر کی بریت کےخلاف اپیلوں پر سماعت،
ملزمان کے خلاف اغواء، قتل اور شواہد چھپانے کے الزامات تھے، وکیل درخواست گزار
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سے دلائل طلب کرلیے
کراچی: عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 5مئی تک ملتوی کردی
ٹرائل کورٹ نے شواہد چھپانے کے الزام سے متعلق فیصلے میں کچھ نہیں لکھا،وکیل
نقیب اللہ کو سہراب گوٹھ سے اغوا کیا گیا، گواہوں کا تعلق وزیرستان سے ہے،وکیل
وزیرستان سے تعلق کی بنیاد پر عدالت نے ان کی گواہی قبول نہیں کی،وکیل
سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاتھا، وکیل


