سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی سائٹ کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا

کراچی (ایچ آراین‌ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کے خلاف درخواست، عدالت نے ایم ڈی کی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا

عدالت نے سندھ حکومت کو عبوری طور پر اہل افسر کو قائم مقام ایم ڈی کی تقرری کی اجازت دے دی

عدالت نے آئندہ سماعت پر سندھ حکومت سے تقرری کی وضاحت طلب کرلی

سائٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی دوبارہ تقرری کی وضاحت کے لئے سندھ حکومت کے کوئی سینیئر افسر پیش ہوں، عدالت

گریڈ انیس کے افسر سید عارف احمد زیدی کو بطور ایک ڈی سائٹ لمیٹڈ تعینات کیا گیا ہے، وکیل درخواست گزار

سرکاری ملازم کو ایم ڈی کے عہدے پر تعینات کیا جاسکتا ہے، وکیل درخواست گزار

عارف زیدی کا سرکاری ملازمت کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے، وکیل درخواست گزار

عارف زیدی کو ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا، وکیل درخواست گزار

عدالت نے پہلے بھی عارف زیدی کی بطور ایم ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا، وکیل درخواست گزار

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مئی تک جواب طلب کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں