بھارت سے کشیدگی؛ نواز شریف کا فوری پاکستان آنے کا اعلان

لندن (ایچ آراین ڈبلیو) ملک ہنگامی صورتحال اور بھارت سے کشیدگی کے باعث‌ مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔

نوازشریف بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں