کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے واردات کے دوران شہری پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان نے مجاہد کالونی میں عبدالصمد نامی شہری کو لوٹا اور اُس کے شور مچانے پر فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کر دی۔ طارق الٰہی مستوئی
اسی اثناء میں گشت پر معمور پولیس نے موقع پر پہنچ کر 01 ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ 02 ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزم عثمان ولد گل زادہ سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزم کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزم کی گرفتاری کے بعد دو مزید شہریوں نے واردات کے مقدمات درج کرائے اور گرفتار ملزم کو شناخت کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزم نے گرفتاری سے قبل فرید کالونی اور سیکٹر 4F میں شہری طلحہ اور وقار احمد کو بھی واردات کا نشانہ بنایا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ
تینوں وارداتوں کے مقدمات الزام نمبر 194,196 اور 197/25 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ مومن آباد میں درج ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی
موجودہ CCTV فوٹیجز میں بھی ملزمان کو وارداتیں کرتے اور فرار ہوتے ہوئے واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، فرار ملزمان کی تلاش ہے۔ طارق الٰہی مستوئی


