53

سانگھڑ: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او ٹنڈوآدم محمد شریف کھوسو نے ماتحت عملے کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن کے علاقے علی ہاؤس کے نزدیک برانڈڈ شرآب کی خالی بوتلوں میں جعلی وسکی بھرکر سیل کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر، سیل کی گئی 96 اور خالی درجنوں بوتلوں کےعلاوہ ان کو سیل کرنے والی مشین برآمد کرلی۔ جعلی وائن تیار کرنے اور اسٹور کرنے والے برتن سمیت دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا اور ملزم علی حیدر شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ اس کے دیگر ساتھی نور علی بیھن حسین علی بیھن اور فیصل خان بیھن پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

⬅️سنجھورو پولیس نے چرس کے ڈیلر محمد حنیف عرف مکی کوری کو 510 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

⬅️ایس ایچ او کھپرو محمد شریف جمالی، ایچ او شہدادپور ذوالفقار علی، ایس ایچ سانگھڑ گلزار علی مری، ایس ایچ او چوٹیاریوں نبی بخش لاشاری نے اپنے اپنے علاقوں میں ماتحت عملے کے ہمراہ کاروائیوں میں مضر صحت گٹکہ کی 6860 پڑیاں برآمد کرکے منشیات فروشوں زاہد حسین راجڑ، محمد عرفان راجپوت، پیارو چانیھو، حبیب اللہ بروہی و دیگر کو گرفتار کرلیا اور منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے اس کے علاوہ سانگھڑ پولیس نے جھگڑے اور ہنگامے کے مقدمے میں ملوث روپوش فرید اللہ پٹھان کو بھی گرفتار کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں