لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 11 ہزار 892 غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 11 ہزار 892 غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ کر دئیے گئے

مہم کے دوران 12 ہزار 274 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، ترجمان پنجاب پولیس

382 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں، آئی جی پنجاب

انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب

سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں، ڈاکٹر عثمان انور

سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں، انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور

اپنا تبصرہ بھیجیں