پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنا مقدمہ وفاق اور پنجاب کے ساتھ لڑے، چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے سے باز رہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ اسمبلی میں مجوزہ نہروں کے خلاف پیش کی گئی قرارداد میں چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی) منصوبے کو شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قرارداد سے چشمہ رائٹ بینک کینال کو فوری خذف کیا جائے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک (لفٹ کم گریویٹی کینال پروجیکٹ کی منظوری 1991 میں دی گئی تھی۔


