47

تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو ریڈ ہینڈڈ گرفتار کرلیا۔

ملزم اسپارکو روڈ کے قریب شہری سے واردات کررہا تھا، گشت پر مامور پولیس موقع پہ پہنچی اور ملزم کو نہایت حکمتِ عملی سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت حبیب شعیب ولد محمد شعیب کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ الگ سے غیر قانونی اسلحہ کا بھی مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں