گوادر (ایچ آراین ڈبلیو) گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسقط جانے والی پی آئی اے کا ATR 42 کی فلائیٹ PK197 بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
فلائیٹ نے گوادر سے مسقط عمان جانے والے پسنجرز بٹھا کر جونہی گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر ٹیک اف کرنے کیلیئے ٹیکسی کرنا شروع کی تو عین اس وقت پر جہاز میں فنی خرابی ظاہر ہوئی جس پر جہاز کو پائلیٹ نے اڑھانے کے بجائی ایئرپورٹ پارکنگ پر واپس لا کر کھڑا کردیا۔۔ ماہرین نے فنی خرابی درست کرکے جہاز ایک بار پر اڑھنے کیلیئے رن وے پر ٹیکسی کرنے لگا تو فنی خرابی ایک بار پھر ظاہر ہوگئی تو جہاز کے کپتان نے دوسری بار جہاز کو زمین سے ہی واپس گھما کر ایئرپورٹ کی پارکنگ پر کھڑا کردیا۔ مسافر صبح سے ایئرپورٹ پر انتظار کر رہے ہیں جبکہ متبادل جہاز بھی دستیاب نہیں ہے۔ جہاز کے مسافروں میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے۔


