کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گذشتہ شب سینٹرل شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت و بلاضرب گرفتار ملزمان کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آگئے.
ملزمان سے مقابلہ ٹینکی گراؤنڈ بلاک T میں ہوا تھا جس کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ تین ملزمان بلاضرب گرفتار ہوئے تھے
زخمی حالت و بلاظر گرفتار ملزمان عادی اسٹریٹ کریمنل ہے جنہوں نے درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 1 اظہر ولد یوسف جب کہ بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت 1مدثر ولد مسعود احمد 2 سید اصغر علی شاہ ولد سید عاشق حسین شاہ 3. ہارون ولد یوسف کے ناموں سے ہوئی تھی
گزشتہ دنوں ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی کافی وائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان محمود اباد کے علاقے میں ایک بیکری کو لوٹ رہے ہیں جبکہ ایک اور فٹیج میں ملزمان بلوچ کالونی میں ڈکیتی کی نیت سے ایک دکان میں گھسے تھے مگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے
ملزمان کورنگی بلوچ کالونی شارع فیصل سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے ہیں جن کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے اگیا ہے
ملزم ہارون مسیح کا سابقہ کرمنل ریکارڈ
01۔ مقدمہ الزام نمبر 380/2020 بجرم دفعہ/302/397/34 سہراب گوٹھ پولیس اسٹیشن
02۔ مقدمہ الزام نمبر517/2020 بجرم دفعہ 397/337/H2/34 بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن
03۔ مقدمہ الزام نمبر518/2020 بجرم دفعہ23-1(A) بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن
04. مقدمہ الزام نمبر 87/2023 بجرم دفعہ 353/324/186/34 کورنگی پولیس اسٹیشن
05۔ مقدمہ الزام نمبر 88/2023 بجرم دفعہ 23-1(A) کورنگی پولیس اسٹیشن
ملزم اظہر کا کریمنل ریکارڈ
06۔ مقدمہ الزام نمبر 380/2020 بجرم دفعہ 302/397/34 بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن
07۔ مقدمہ الزام نمبر 517/2020 بجرم دفعہ 397/337/H2/34 بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن
08۔ مقدمہ الزام نمبر 519/2020 بجرم دفعہ 23-1(A)
بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن
09۔ مقدمہ الزام نمبر 693/2020 بجرم دفعہ 392/34
کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن
10۔ مقدمہ الزام نمبر 695/2020 بجرم دفعہ 23-1(A)
کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن
11۔ مقدمہ الزام نمبر 159/2023 بجرم دفعہ 419/427/34
سٹی کورٹ پولیس اسٹیشن


