سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی بھرتیوں کی شرائط میں تبدیلی کا کیس کی سماعت، فیصلہ محفوظ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی بھرتیوں کی شرائط میں تبدیلی کا کیس کی سماعت

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

نوٹیفکیشن میں وکلا کے لئے دو سال ہریکٹس کی شرائط عائد کی ہے، وکیل درخواست گزار

اعلی عدالتوں کے سرکاری ملازمین کے لیے کوئی شرط نہیں، وکیل درخواست گزار

ہزاروں وکلا کا بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں، وکیل درخواست گزار

ججز کی بھرتیوں کے لیے بنیادی شرائط بھی تو رکھی گئیں ہیں، جسٹس آغا فیصل

یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ وکلا کی دو سالہ پریکٹس بھی امتیازی سلوک ہے، عدالت

اگر متعلقہ ادارے بنیادی شرائط طے کرسکتے ہیں تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟ عدالت

پانچ برسوں کے بعد بھرتیوں کا اشتہار آیا ہے، وکیل درخواست گزار

درخواست گزار حامد مرتضی کی عمر 27 برس ہے اور مطلوبہ پریکٹس میں چند ماہ کم ہیں، وکیل درخواست گزار

اگلی بھرتیوں تک عمر کی حد پوری ہوچکی ہوگی، وکیل درخواست گزار

لاہور ہائی کورٹ نے بھی خلاف ضابطہ قانون سازی کو معطل کیا تھا، وکیل درخواست گزار

لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ درختوں کے تحفظ سے متعلق ہے، عدالت

درختوں کے بچاؤ کا ججوں کے بچاؤ سے کیا تعلق ہے؟ جسٹس آغا فیصل کے ریمارکس

پشاور ہائی کورٹ نے ایسے ہی معاملے پر عبوری ریلیف دیتے ہوئے اپلائی کرنے کی اجازت دی تھی، وکیل درخواست گزار

اپنا تبصرہ بھیجیں