بولان (ایچ آراین ڈبلیو) بولان میں گھنٹوں سے سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں جاری ہیں، جس کے باعث علاقے کا مرکزی راستہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق عوام الناس، بالخصوص مسافر حضرات، کسی بھی قسم کے سفر سے اجتناب کریں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
بیلہ کے قریب شیشہ ہوٹل پر سیکیورٹی خدشات، شاہراہ بند کر دی گئی
بیلہ کے نواحی علاقے میں واقع شیشہ ہوٹل کے قریب سیکیورٹی خطرات کے باعث روڈ بند کر دی گئی ہے۔
حکام نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر متبادل راستوں کا استعمال کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ذراہع


