کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اب والدین میں سے کوئی بھی بچے کو دوسرے کی رضامندی کے بغیر خفیہ یا دھوکہ دہی سے بیرون ملک نہیں لے جاسکے گا۔
پاکستان میں فیملی لاز ایکٹ 1964 میں “ہیگ کنونشن 1980” کے مطابق ایک ترمیم کی گئی ہے۔
اگر شوہر یا بیوی بچے کو دوسرے سے الگ کرتے ہیں اور اسے ملک سے باہر لے جاتے ہیں، تو یہ بین الاقوامی اغوا تصور کیا جائے گا اور حکومت بچے کو اس کے ملک واپس لانے کی پابند ہوگی۔


