حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) سخی پیر پولیس کی کارروائی، انڈین گٹکا و مین پوری فروش گرفتار
ایس ایچ او انسپیکٹر عبد الغفار شاہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے 3 انڈین گٹکا فروشوں کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کی شناخت محسن ولد بابو عباسی، محمد وقاص ولد اصغر اور زاکر ولد اصغر عباس کے ناموں سے ہوئی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں انڈین گٹکے برآمد ہوئے
سخی پیر پولیس نے مزید ایک اور کارروائی کے دوران 2 مین پوری فروشوں بنام ذیشان ولد محمد یوسف کھتری اور حسنین ولد محمد ہارون کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں تیار شدہ مین پوری اور انڈین گٹکے برآمد ہوئے
گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے
مزید کاروائیوں کا سلسلہ جاری


