کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے علی گڑھ سوسائٹی کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل ملزم محمد الیاس ولد خاکمین کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبری NH-8955 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
برآمدہ موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 200/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
جبکہ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن لاسی گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔


