کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف نے بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین میں ترمیم کو چیلنج کردیا
درخواست میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی کو فریق بنایا گیا ہے
ڈی جی ایس بی سی اے نے 13مارچ کو قواعد میں ترمیم کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،غیر قانونی ہے۔ درخواست
ڈی جی سندھ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ 79 میں دیئے گئے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، غلام محی الدین ایڈووکیٹ
اس ترمیم سے کراچی شہر کے انفراسٹرکچر پر دباؤ میں اضافہ ہوجائیگا۔ وکیل
شہر یوں کی زندگی کے حق سمیت متعدد بنیادی حقوق متاثر ہونگے۔ غلام محی الدین ایڈووکیٹ
یہ ترمیم کراچی کے ماسٹر پلان، بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے بنیادی قوانین اور شفافیت کے خلاف ہے، درخواست
ترمیم سے قبل اسٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی گئی، درخواست
عدالت 13مارچ کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے۔ درخواست میں استدعا


