کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے ڈکیتی روبری کی متعدد وارداتوں اور منشیات کی سپلائی کرنے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان ضیاء کالونی قبرستان میں راہگیر شہری محمد ثاقب کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہوئے تھے۔ طارق الٰہی مستوئی
متاثرہ شہری نے گشت پر معمور پولیس کو اطلاع دی اور بعد تعاقب کے تین موٹرسائیکل سوار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان سے 01 رائفل، 01 پسٹل، ڈیڑھ کلو چرس، ڈیجیٹل ترازو، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی
سوشل میڈیا سے موصولہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کو سپلائی بھی فراہم کرتے تھے۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان میں نعمان ولد اسلم، فرقان ولد الیاس اور روحان ولد عبدالجبار شامل ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی


