کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں شہری سے واردات کے دوران لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی سامان چھیننے کے مقدمہ، جج شاہد علی میمن نے دو ملزمان کو سات سال قید بامشقت کی سزا سنادی
ملزمان میں نثار اور فراز شامل ہیں
ملزم نثار کو 2024 کو سزا سنائی گئی
پہلی سزا کے وقت ملزم فراز مفرور تھا
بعد ازاں ملزم فراز ہائیکورٹ سے ضمانت لیکر عدالت میں پیش ہوا
ملزم نثار نے سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی
ہائی کورٹ نے کیس کے گواہان کے بیانات دوبارہ قلمبند کرکے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا
ڈکیتی کا یہ واقعہ جنوری 2021 کو پیش آیا تھا، استغاثہ
مدعی رات کو اپنی ڈیوٹی سے گھر واپس آرہا تھا، استغاثہ
کھوکھراپار کے علاقے میں دو کوٹر سائیکل سوار ملزمان نو ڈکیتی کی، استغاثہ
ملزمان شہری سے لیپ ٹاپ، دو موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوئے، استغاثہ
استغاثہ ان ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے، عدالت
ملزمان کو خلاف تھانہ کھوکھرا پار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا


