کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی چیمبر کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، ٹرانسپورٹرز ہڑتال میں فوری مداخلت کا مطالبہ
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل، ملکی تجارت مکمل طور پرمفلوج ہوگئی ہے، صدر کراچی چیمبر، جاوید بلوانی
برآمدی سامان فیکٹریوں میں پھنس گیا، ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں، جاوید بلوانی
درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رکی ہوئی ہیں، نقل و حمل بند، صدر کراچی چیمبر
جاری ہڑتال سے قابلِ تلف پھلوں اور سبزیوں کی برآمد خطرے میں پڑ جائے گی، صدر کراچی چیمبر
آمدو رفت منقطع ہونے سےسندھ میں پیاز کے کاشتکاروں کو بھی شدید نقصانات ہوں گے، صدر کراچی چیمبر
ہڑتال سے معیشت کو شدید نقصان ہوگا، تجارتی اعتماد کو دھچکا لگے گا، جاوید بلوانی
پاکستان کا قابلِ بھروسہ تجارتی شراکت دار ہونے کا تاثر متاثر ہوگا، صدر کراچی چیمبر
صنعتوں کو خام مال نہ ملنے سے پیداوار میں کمی ہوگی، جاوید بلوانی
کاروبار پر ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز کا اضافی بوجھ پڑے گا، صدر کراچی چیمبر
ڈالرز میں لگنے والے چارجز زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ڈالیں گے، جاوید بلوانی
دنیا امریکی ٹیرف اعلان کے بعد سے ٹریڈ وار میں مصروف، پاکستان ہڑتال کے باعث یرغمال، صدر کراچی چیمبر
حکومت کی خاموشی اور بے عملی پر کاروباری طبقے میں شدید مایوسی کا شکار ہے، جاوید بلوانی
کاروبار کی بندش، بیروزگاری اور سرمایہ کاری کا نقصان ہوگا، صدر کراچی چیمبر
کراچی چیمبر وفاق اور صوبے سے فوری مذاکرات اور مسئلے کے حل کا مطالبہ، جاوید بلوانی
بندرگاہوں پر پھنسے کنسائمنٹس کی ہنگامی بنیادوں پرکلیئرنس ضروری ہے، صدر کراچی چیمبر
ہڑتال جاری رہی تو تجارتی نقصان ناقابلِ تلافی ہوگا، جاوید بلوانی
وزیراعظم سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی اپیل کرتے ہیں، صدر کراچی چیمبر


