66

لاڑکانہ پولیس کی جانب سے کرمنلز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابیاں حاصل

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس کی جانب سے کرمنلز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابیاں حاصل ۔

پولیس مقابلوں کے دوران گرفتار ملزمان کی نشاندھیوں پر چوری شدہ و چھینی جانے والی 15 عدد موٹر سائیکلیں برآمد۔

لاڑکانہ پولیس نے گزشتہ 15 روز کے اندر گرفتار ہونے والے ملزمان کی نشاندھیوں پر مختلف مقامات سے چوری شدہ و چھینی جانے والی 15 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل اونرز کے حوالے کردی ہیں۔

مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہونے پر اصل اونرز نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری صاحب QPM , PSP اور انچارج سی آئی اے سب انسپیکٹر ارشد ملک سے اظہار تشکر کیا۔

برآمد شدہ موٹر سائیکلیں وصول کرنے والوں میں اصل اونرز شہری منیش کمار، منوج کمار،محمد اسماعیل، منیر احمد،محمد علی،اصغر علی، آفاق احمد اور برھان الدین سمیت دیگر شامل ہیں۔

واضع رہے کے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کو پولیس مقابلوں کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں