کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ گلشن معمار پولیس نے ڈکیتی روبری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان نے مورخہ 14 اپریل 2025 کو درزی/ٹیلر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ طارق الٰہی مستوئی
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 150/25 بجرم دفعہ 397/392/34 ت پ تھانہ گلشن معمار میں درج ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کریم شاہ روڈ کے قریب کاروائی کرکے 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان میں محمد عارف ولد مختیار، اشفاق ولد صوبہ خان، محمد اسلم ولد اللہ دتہ اور ماجد ولد محمد سلیم شامل ہیں۔


