58

کراچی ایسٹ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی (یچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ شارعِ فیصل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر کارروائیاں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ اسٹریٹ کرمنلز گرفتار۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملزمان نے تھانہ شارعِ فیصل اور اطراف کے علاقوں میں شہریوں سے متعدد وارداتیں کی۔

پولیس نے تین مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال دو عدد موٹر سائیکل نمبری KQK-2893 اور KIW-0327 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے کر تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں عمران، عبد الوحید، محمد حسین، ضمیر عباس، حسیب اللہ اور اکبر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں