لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) لاڑکانہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری.
مسوحب والے علاقے سے تعلق رکھنے والے ڈیتھا گینگ کا سرغنہ رنگے ہاتھوں چرس سمیت گرفتار.
تفصیلات کے مطابق :
ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے نتیجے میں نارکو ٹیکس ڈیلر عبدالغفار ولد نظر محمد ڈیتھو کو ایک کلو سے زائد (1050) گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ باقرانی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.
گرفتار ملزم سے خریداروں اور دیگر ساتھیوں متعلق پوچھ گچھ جاری ہے.


