68

کراچی؛ سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس کی کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس کی کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار۔

سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر نور خان گوٹھ میں کارروائی کرکے ملزم فیاض ولد محمد ابڑو کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 110 گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں