لاہور (ایچ آر این ڈبلیو) سب انسپکٹر کو عمر قید کی سزا۔ حراست میں ھلاکت، عدالت نے تفصیلی دلائل، شواہد اور حالات و قرائن کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ:
ملزم محمد اسلم (سب انسپکٹر) کے خلاف حراست میں ہلاکت (custodial death) کا الزام شک و شبہ سے بالاتر ثابت ہوا ہے۔
چونکہ یہ قرائن و circumstantial شہادتوں کا مقدمہ ہے، اس لیے عدالت نے محمد اسلم کو دفعہ 302(b) کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اسے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے، جو مقتول پرویز کے قانونی ورثاء کو ادا کیا جائے گا۔
جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں اسے مزید 6 ماہ قیدِ سخت بھگتنا ہوگی۔
ملزم محمد اسلم چونکہ ضمانت پر تھا، مگر فیصلہ سناتے وقت عدالت سے فرار ہوگیا۔
لہٰذا اس کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے SHO تھانہ سٹی لیاقت پور کو ہدایت کی گئی کہ ملزم کو گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان بھجوایا جائے تاکہ سزا پر عملدرآمد ہو سکے۔


