کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی میں نیپئر پولیس کا دوران پیٹرولنگ لیاری گینگ وار کے کارندے سے آمنا سامنا. ملزم کی پولیس پر فائرنگ, جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار. ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد. ملزم کی شناخت سجاد علی عرف برھام کے نام سے ہوئی ہے. : ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار شیراز کامریڈ گروپ سے ہے. فائرنگ کا تبادلہ علاقہ تھانہ نیپئر کی حدود میں پیش آیا. ملزم مقدمہ الزام نمبر 31/2014 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ نیپئر میں اشتہاری بھی ہے. ملزم کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے, نیز دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.


