کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے (نیو سبزی منڈی چوکی) پولیس نے قتل کے مقدمے میں نامزد و مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کے مقدمہ الزام نمبر 1073/2024 بجرم دفعہ 302/324/147/148/149/34 ت پ میں نامزد مفرور و مطلوب تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے مفرور و مطلوب ملزم حنیف ولد اول خیر کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔


