کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ملیر سٹی کی حدود میں ناد علی کے قریب جعلی کولڈ ڈرنک بنانے والی فیکٹری پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
ملیر سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں جعلی کولڈ ڈرنک کی بوتلیں، مشینری، خام مال اور دیگر سامان برآمد کیا۔
پولیس نے دورانِ کارروائی فوری طور پر فیکٹری کو موقع پر سیل کر دیا۔
فیکٹری میں ناقص اور مضرِ صحت اجزاء سے مشروبات تیار کیے جا رہے تھے، جنہیں مختلف علاقوں، دکانوں اور بازاروں میں فروخت کیا جانا تھا۔
پولیس نے دورانِ کارروائی 8 ملزمان کو گرفتار کیا جو کارخانے میں مضر صحت مشروبات تیار کر رہے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت خرم شہزاد، جاوید اسلم، محمد شہزاد، ثاقب نصار، بلاول، وقار، محمد احسن اور واجد علی کے نام سے ہوئی،
ملیر سٹی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


